جی ڈی پی گروتھ بڑھنے سے روزگار اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، وزیراعظم

464

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ بڑھنے سے روزگار اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ بلومبرگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا، کورونا وائرس کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا۔

انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ نے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوشش کو تسلیم کیا۔