پیپلز پارٹی کا راستہ روکنا ہوگا، لوگ حکومت سے نالاں ہیں، فیصل غنی

360

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ماڈل کالونی ائرپورٹ کے رہائشی فصیل عبدالغنی کاکہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ کراچی کے تمام اداروںپر قبضہ کرکے عوا م کو اپنا غلام بنا لے گی، اس نے نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے عوام کا بھی استحصال کیا ہے، وہاں بھی لوگ اس سے نالاں ہیں۔ کراچی کے لوگوںکو اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرنی چاہیے۔ منظور کالونی محمود آبا دکے رہائشی عبداللہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے لڑائو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کراچی کے عوام کا مقدمہ جس نیک نیتی سے لڑرہے ہیں ان شااللہ ان کی قیادت میں کراچی کے عوام یہ مقدمہ ضرور جیتیں گے اورسندھ حکومت کو کالا بلدیاتی قانون واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔