پریس کلب کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،نو منتخب ممبران

229

شہدادپور(نمائندہ جسارت)پریس کلب شہدادپور کے آئینی نو منتخب عہدیداران اور ممبران کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر الیاس محمد خلجی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر قاسم کلوئی، نائب صدر ڈاکٹر جی ایم غوری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رفیق شیخ، جوائنٹ سیکرٹری دھنی بخش باگرانی، فنانس سیکرٹری غلام مصطفی قریشی، آفس سیکرٹری سجاد علی خاصخیلی، چیئرمین مجلس عاملہ غلام عباس ساند، وائس چیئرمین خالد اشکائی اور ورکنگ کمیٹی کے ممبران ارشاد ظفر بخاری،ڈاکٹر فرید محمد خان، ڈاکٹر رحمٰن دانش، رانا شاہد خلیل اور سعید اختر راجپوت کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پریس کلب کی جنرل باڈی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کے بعد 12 ممبران کو کنفرم کیا گیا اور 25 ممبران کو اعزازی ممبر شپ دینے کے فیصلے کے بعد کنفرم ممبران کو ممبر شپ لیٹر دینے کی ایک پروقار تقریب پریس کلب کے سورھیہ بادشاہ ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں 12 کنفرم ممبران رشید مگسی، رانا ندیم سلیم، عبدالحمید کھوسو، عمران قمر ملک، ڈاکٹر اللہ جوڑیو ہنگورو، عمران مغل، رؤف باگرانی، حامد شیخ، فقیر محمد چانڈیو، ندیم اقبال آرائیں، ارشد بخاری اور منصور بیگ شامل ہیں۔