پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، مولانا فضل الرحمن

438
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، چائنہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید استوار کرنے کے لئے بڑی ریلی سے ہکلہ انٹرچینج سے مغربی روٹ کے آخر تک جانا چاہیے۔

 مولانا فضل الرحمن نے کہا مغربی روٹ منظور کروانے کے لئے ہم نے مقدمہ لڑا، نااہل حکمرانوں کو اس روٹ کے افتتاح کا کوئی حق نہیں، اسلام آباد ڈی آئی خان موٹر وے عوامی منصوبہ ہے اور اس کا افتتاح بھی عوام کریں گے۔

 انہوں نے کہا عوام کی جانب سے افتتاح سے چائنہ کی حوصلہ افزائی ہوگی، نااہل حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا لیکن پاکستانی عوام کے دل اب بھی اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارے نااہل حکمرانوں نے میگا پروجیکٹس کا ستیاناس کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بردارانہ تعلقات تجارتی دوستی میں تبدیل ہوئی لیکن حکمرانوں کی نااہلی سے تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا چائنہ کو میں نے یقین دلایا تھا کہ پاکستان آپ کو بلیک میل نہیں کرے گا۔