نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دیں ، شہباز گل

270
 ووٹ کو عزت دو کہنے والوں نے ووٹ خریدنے شروع کر دیئے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں معمولی جرائم میں جیل کاٹنے والوں کا پھر کیا قصور ہے نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ لندن فلیٹ کہاں سے خریدے تو انہوں نے کہا کہ یہ قطریوں نے ہمیں تحفے میں دیئے اور دوسروں پر اے ٹی ایم کا الزام لگانے والے نے اعلی عدالت میں خود لکھ کردیا کہ قطری شہزادے ہماری اے ٹی ایم ہیں اب یہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نوازسریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور وہ واپس ارہے ہیں نوازسریف کا بنیادی طور پر ویزہ کینسل ہوگیا ہیاور اب وہ اپیل پر ہیں اگر نوازسریف کا ہمیں ڈر ہوتا تو تو ہم انہیں ویزہ ایشو کردیتے ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں وہ جب بھی آئیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے اب یہ منجن بیچنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے کہ نوازسریف کسی ڈیل کے تحت وطن واپس آرہے ہیں وہ کسی سیاسی یا ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ بے دخل ہوکر واپس آرہے ہیں حکومت اور پاکستانی اداروں میں محب وطن لوگ بیٹھے ہیں اس لئے چوروں سے ڈیل کسی صورت ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی بورے والا کے کونسلر عبدالجبار بٹ کے صاحبزادے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ارسلان بٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شوکت محمود بسرا بھی موجود تھے۔