مہتمم جنگلات مظفرآباد کی کارروائی، آرا مشین اور لکڑ ضبط

1047

مظفرآباد: مہتمم جنگلات مظفرآباد،ہٹیاں بالا فاریسٹ ڈویژن ارشد خان کی دبنگ کارروائی،اوڑی رینج گاں سینا دامن محکمہ پبلک ہیلتھ کی زیر تعمیر عمارت میں سے وسیع پیمانے پر غیر قانونی آرا مشین اور لکڑ ضبط کرلی گئی۔

ضبط ہونے والی لکڑ میں از قسم کائل 39نگ ہیں،دفعہ 28 ایف آر کے تحت ‘بلاک آفیسر کی مدعیت میں سمگلر کے خلاف مقدمہ درج، ۔موقع پر پہنچتے ہی عملہ جنگلات نے ڈی ایف او ہٹیاں کے حکم پر لکڑیوں کی ایک بڑی کھیپ بصورت سلیپر ضبط کر لی اور ضبط شدہ لکڑی کو ڈپو میں ترسیل کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر گرفتار کیا جاے گا اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایءجاے گی۔یاد رہیے ڈی ایف او ارشد خان ایک دلیر باہمت اور ینگ آفیسر ہیں۔ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان کا کہنا ہے کہ جنگل چوروں،لکڑ مافیا،اسمگلروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاے گا۔

عوامی حلقوں کی طرف سے ارشد خان کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 1بجے کے قریب مہتمم جنگلات،ہٹیاں بالا ڈویژن ارشد خان کو اطلاع ملی کہ ہٹیاں بالا اوڑی رینج دامن سینا سے لکڑ سمگل ہورہی ہے جس پر مہتمم جنگلات فوری بیٹ کے لئے روانہ ہوگئے اور موقع پر جا کر خود لکڑ ضبط کی جبکہ اسمگلروں کی طرف سے دھاوا بھی بولا گیا اس کے باوجود ارشد خان نے ہار مانے بغیر لکڑی رات 1بجے یوٹی میں پہنچائی۔

 مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژ ن ارشد خان ہیکہ ضرورت مند محکمہ جنگلات سے قانونی پراسیس کے ذریعے لکڑ حاصل کر سکتے ہیں،شہریوں کے لئے لکڑی کے حصول کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، سمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، لکڑاسمگلنگ کرنے والوں کے سخت خلاف ہوں، جنگلات قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اورفرض کی ادائیگی میں کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سر سبز درختوں کی کٹائی نقصان جنگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، کسی بھی گارڈ، فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ کی شکایت ملی تو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔