واٹس ایپ نے آڈیو پیغام بھیجنے سے قبل سننے کا فیچر پیش کردیا

452

واٹس ایپ نے بالخصوص ایشیائی صارفین کی درخواست پر وائس میسج بھیجنے سے پہلے آڈیو پری ویو کا آپشن پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب آڈیو پیغام کو دوسروں تک بھیجنے سے پہلے سنا جاسکتا ہے۔

اس طرح آپ خود اپنی آواز سن کر پیغام کی صحت اور معلومات کی درستگی کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو عوامی شخصیات ہیں اور جن کی رائے ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوتی ہے۔ اس طرح محتاط انداز میں آپ اپنی آواز کا معیار بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ واٹس ایپ نے بھارتی صارفین کے دیرینہ مطالبے پر یہ آپشن پیش کیا ہے۔ بھارت میں لاتعداد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ ہربولی کو لکھنا محال ہے اور یوں لوگ رابطے کے لیے واٹس ایپ پیغامات استعمال کرتے ہیں۔ اس ضمن میں آڈیو پری ویو بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح وہ اپنے مافی الضمیر اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کی اکثریت لکھنے اور پڑھنے سے قاصر ہے۔ واٹس ایپ نے اس ضمن میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا بظورِ خاص حوالہ بھی دیا ہے۔