امریکا،آسٹریلیا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

235

امریکا، آسٹریلیا کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہونے ہیں۔