حسن زرداری کا کوسٹل ہائی وے کا کام جلد شروع کرانے کا اعلان

233

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)گھوڑا باری سے منتخب ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے ٹھٹھہ سجاول کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے بچانے کے لیے کوسٹل ہائی وے کے منصوبے کا کام جلد شروع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب پورا کرنے کے لیے کیٹی بندر گاہ بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زون دھابیجی کے لیے 200 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے اس طرح کے اجتماعی منصوبوں سے لاکھوںلوگوں کو روزگار کے ساتھ مواصلاتی سہولیات بھی میسر ہوںگی ۔گھوڑاباری کے علاقے پیر پٹھو گیل موری کے 20، 20 کلومیٹر کے راستوں کی تعمیر والے منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میںنے مختلف ایم پی اے سے مالی مدد لے کر کیٹی بندر اور کھاروچان کے دوردراز علاقوں کے راستے مکمل کرائے ہیں اور باقی سو سو کلومیٹر کے راستوں کی اسکیمیں منظور کروائی ہیں۔