حیدرآباد: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا طالبعلم جانبر نہ ہوسکا

251

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہونے والامیٹرک کا طالب علم 16 سالہ عبدالرافع جانبر نہ ہوسکا۔ لطیف آباد یونٹ نمبر4کا رہائشی عبدالرافع طوبیٰ انگلش ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھا 4روز قبل بھٹائی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیاتھا گزشتہ روز زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا،میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔طالب علم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں
اسکول کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ اسکول میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔