ایف آئی اے کی جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پربڑی کارروائی

533

 نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت9ملکی و غیرملکی باشندے گرفتار کرلیے

اسلام آباد:ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے پربڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت9ملکی و غیرملکی باشندے گرفتار کرلیے ہیں، گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

انسداد انسانی اسمگلنگ سیل ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نادرا اور پاسپورٹ کے افسران سمیت غیر ملکی باشندے گرفتار کیا ہے ،جس میں چار افغان باشندے جبکہ 4 پاکستانی شامل ہیں،ملزمان جعل سازی سے پہلے شناختی کارڈ پھر پاسپورٹ بناتے تھے۔

پاکستانیوں میں دو کا تعلق پاسپورٹ جبکہ دو کا تعلق نادرا سے ہے،اور اس پر ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

دوسری جانب گرفتار ہونے والے افغان باشندوں کو ائیر پورٹ جبکہ سرکاری افسران کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔