سنی تحریک کابلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ

137

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکز اہلسنت پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی صدارت میں عوامی مسائل پر آواز اْٹھا نے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبوں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے بھی غور کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہیں ملک بھر کے ہر ڈویژن میں جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں عوامی مسائل پر آواز بلند کی جائے گی، حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کیے وہ وفا نہ کئے مہنگائی کو ختم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی معاشی پالیسیاں مرتب کی گئیں، ملک بھر میں خودکشیوں میں اضافہ خود حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کو تین سال 6 ماہ مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے مہنگائی کو آسمان کی بلندی پر پہنچا دیا پاکستان کی معاشی ترقی کیلیے حکومت کے پاس فارمولا نہیں ہے تو ہم انہیں غربت سے نجات اور معاشی ترقی کی پالیسی کا فارمولا دینے کو تیار ہیں ۔