کوٹری، گیس بحران شدید،شہریوں نے ہوٹلوں کا رُخ کر لیا

175

کوٹری(نمائندہ جسارت)کوٹری اور اس کے گردونواح میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہریوں نے کھانے اور روٹی کے لیے ہوٹلوں کا رُخ کرلیا۔ مہنگائی میں عوام کی قوت خرید بھی جواب دینے لگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکام نے لاسسز بچانے کے لیے خود ساختہ پریشر کم کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں مشینیں نصب کررکھی ہیں جبکہ بغیر مشین والے شہری شدید متاثر ہیں اور گیس نا پید ہونے پر مجبوراً بازار سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔