سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر کیخلاف مظاہرہ

147

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے سندھ یونیورسٹی میں کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور سخت نعرے بازی کی گئی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تابش بھٹی، محسن شیخ، کندھر بھٹو ودیگر نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر فوری ختم کی جائیں، بصورت دیگر پورے سندھ میں مظاہرے کیے جائیں گے ۔