حکومت نجکاری پالیسی کا خاتمہ کرے،عبدالطیف نظامانی

108

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ بجلی کے ملازمین ملک گیر احتجاج اور محنت کشوں کا اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم رہنا ہمارے مسائل کے حل میں معاون کردار ادا کرے گا کیونکہ ہمیں اپنے اتحاد کی طاقت، یکجہتی کی بدولت ہر دور میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ہم نے پہلے بھی پی پی پی اور ن لیگ کی حکومتوں کو مزدور دشمن عمل نجکاری سے باز رکھا اور باقاعدہ تحریری معاہدے کے تحت حکومتوں کو مزدور دشمن عمل نجکاری سے روکے رکھا اور باقاعدہ تحریری معاہدے کے تحت حکومتوں نے ہماری بات مانی اور انشاء اللہ موجودہ حکومت کو بھی ہم اپنے دلائل اور آپ کے اتحاد کی بدولت مجبور کردیں گے کہ وہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی ایماء پر کرنے والی نجکاری کی پالیسی کا نہ صرف خاتمہ کردے بلکہ ملک کے تمام قومی اداروں کی اصلاح کرکے پھر سے مملکت پاکستان کی ترقی کے پہیے کو رواں دواں کرے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں سیپکو سکھر سے آئے ہوئے یونین نمائندگان کی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان ، محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، عبدالوحید پٹھان ، نور احمد نظامانی ، حامد قائمخانی، ہاشم علی بھی موجود تھے۔ سکھر سے آئے وفد کی قیادت غلام حسین بھلیوٹو زونل چیئرمین کنسٹرکشن زون سیپکو کررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ دیگر نمائندگان میں عبدالمجید سولنگی، سرتاج علی میرانی، روشن علی پیرزادہ شامل تھے۔ قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے سیپکو سطح پر شاندار انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا اور میڈیا کے ذریعے اپنے نقطہ نگاہ اور مسائل کو عمدہ انداز میں پیش کیا جس کی میں آپ کو یونین کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جہاں تک آپ کے مسائل کا تعلق ہے تو صوبائی یونین اس سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے آپ کا سکھر اور دیگر دوردراز شہروں سے لیبر ہال آنا ، جدوجہد اور قدم بڑھانا اس بات کی عکاسی ہے کہ آپ سب لوگ محنت کشوں کے مسائل سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ ان کو پایہ تکمیل بھی پہنچانا چاہتے ہیں۔اور آج یہاں آپ ALM سے LM-II اور LM-II سے LM-I کی ترقی پانے والے کے ساتھ جس اظہار تشکر کے لیے آئے ہیں آپ سب کو ترقیاں ملنے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کیساتھ ملازمین کے مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان، الادین قائمخانی، اور زونل چیئرمین کنسٹرکشن زون سیپکو سکھر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرو یونین کا ماضی اور حال گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ ملازمین کے مسائل پر بات کرتی ہے اور اس تنظیم میں بناء کسی سیاسی ، لسانی ، مذہبی تعاد کے صرف اور صرف محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر توجہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ بجلی کے ملازمین گزشتہ 70سالوں سے اس یونین کے شانہ بشانہ اور قدم بقدم چلے آرہے ہیں اور ہر موقع پر یونین کا ہر اول دستے کے طور پر کام کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس موقع پر وفد کے دیگر نمائندگان میں علی نواز مہر ، علی محمد بھنگر ، زاہد علی میمن، ممتاز علی آریجو ، محبت علی، نذیر احمد جونیجو ، واحد بخش پیرزادہ ، پرویز علی ، نیاز حسین ناگوری، جواد احمد گاد بھی شامل تھے۔