بدین، یومِ ثقافت روایتی جوش وخروش سے منایا جائے گا

134

بدین(نمائندہ جسارت) یوم ثقافت سندھ بھر کی طرح بدین میں بھی آج روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ صحافتی اداروں کی اپیل پر سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، کاروباری تنظیمیں اور شہری ثقافتی ریلیوں اور پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوم ثقافت سندھ کے موقع پر پرگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے بدین پریس کلب اور ایوان صحافت بدین کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 بجے اللہ والا چوک حیدرآباد سے ثقافتی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کے شرکاء بدین پریس کلب اور ایوان صحافت تک مارچ کریں گے۔ جہاں ثقافتی پروگرام میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔