کھادوں کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی، وسیم الرحمان

136

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز وسیم الرحمان نے کہا ہے کہ کھادوں کی مناسب اور بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈیلرز کمپنی کے مقرر کردہ نرخوں پر کاشتکاروں کو کھاد کی فروخت یقینی بنائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار ایف ایف سی جانب سے ڈیلر ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہیڈ آف ساوتھ زون محمد علی جنجوعہ، ریجنل منیجر ظہور احمد خان، عبدالجلیل جروار، محمد عمران، مرتضی حسین اور کھاد ڈیلرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایف سی کی جانب سے ڈیلر ٹریننگ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے کاشتکاروں کو اچھی فصل سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے مفید مشورے دیں تاکہ کاشتکار اچھی فصل حاصل کر کے خود بھی خوشحال ہوں اور خوراک میں ملک کو خود کفیل بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔