نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری پیر تک صدر کو بھجوانے کا امکان

291
ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی اپیل

وزارت قانون پیر تک نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔ نئے قانون کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحریری مشاورت کریں گے۔