حیدرآباد، والدین اور رشتے دار فروخت کرنا چاہتے تھے، ارم فرید

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) خیر پور ناتھن شاہ کے گوٹھ قومی چارو کی رہائشی ارم نے اپنے شوہر فرید کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میرے والدین اور رشتہ دار مجھے پیسوں کے عوض فروخت کرنا چاہتے تھے، جس کے باعث میں نے گھر سے فرار ہوکر فرید سے پسند کی شادی کی ہے، میرے رشتے دار شادی کے خلاف ہیں،ایک رشتہ دار نے میرے شوہر کے گھر کی زمین پر قبضہ کرلیاہے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے اور میرے شوہر کو رشتے داروں سے جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہے حکام معاملے کا نوٹس لے کر تحفظ وانصاف فراہم کریں۔