قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

194

 

جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں، درآں حالیکہ ہم انہیں سب انسانوں کی رہنمائی کے لیے اپنی کتاب میں بیان کر چکے ہیں، یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور تمام لعنت کرنے والے بھی اْن پر لعنت بھیجتے ہیں۔ البتہ جو اس روش سے باز آ جائیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کر لیں اور جو کچھ چھپاتے تھے، اْسے بیان کرنے لگیں، اْن کو میں معاف کر دوں گا اور میں بڑا در گزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں۔ (سورۃ البقرۃ:159تا160)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: جب مومن کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور کامیابی کی خوشخبری دے دی جاتی ہے وہ اس وقت ان چیزوں سے زیادہ جو آگے اس کو ملنے والی ہیں کوئی بات پسند نہیںکرتا اور اللہ سے ملنے کی آرزو کرتا ہے اورجب نافرمان کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو خبر دی جاتی ہے کہ اللہ کا عذاب چکھنے کا وقت آ گیا تو وہ اللہ سے ملنے کو ناپسندکرتا ہے۔ (بخاری)