برطانیہ کی 20 سالہ باہمت لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق  انوکھا مقدمہ جیت لیا

264

برطانیہ میں 20 سالہ لڑکی نے اپنی پیدائش سے متعلق اپنی والدہ کے ڈاکٹر کے خلاف انوکھا مقدمہ جیت لیا۔

پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کے عارضے SPINA BIFIDA کا شکار لنکاشائر کی20 سالہ ایوی ٹومبس نے اپنی والدہ کے اس ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس نے حمل کے وقت اس کی ماں کو ایک ایسی دوا نہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا جو ممکنہ طور پر پیدائش کے بعد ایوی کو جسمانی معذوری سے بچا سکتی تھی۔

باہمت پیرا شو جمپنگ اسٹار  لڑکی گھڑ سواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہے، موٹی ویشنل اسپیکر ہے۔ اس کے علاوہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل سے خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہے۔ مقدمہ جیتنے کے بعد ایوی ٹومبس ہر جانے کی مد میں لاکھوں پانڈ حاصل کر سکے گی۔