سندھ میں سی این جی سٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند

473

سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے بند کر دیا گیا ، سی این جی اسٹیشنز کو 15فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔