کینٹ اسٹیشن :پولیس کی سرپرستی میں تجاوزات کی بھرمار

124

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی سرپرستی میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کے برخلاف کراچی کینٹ اسٹیشن کے نزدیک واقع کے ایم سی مچھلی مارکیٹ کے اطراف میں پولیس کی سرپرستی میں تجاوزات قائم کی گئیں ہیں۔ مسافروں کو مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عدالت عظمیٰ نے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے احکامات دیے ہیں تاہم کے ایم سی ،ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے صرف نمائشی کارروائیاں کی جار ہی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علاقہ پولیس تجاوزات مافیا سے ہفتہ وار بنیاد پر بھتا وصولی کرتی ہے جس کے بعد قبضہ مافیا کو ہرطرح کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ وہ جہاں چاہیں چارپائیاں بچھاکر سڑک کو بلاک کردیں۔دوسری جانب کے ایم سی کے حکام بھی مچھلی مارکیٹ کے اطراف تجاوزات سے بے خبر نظرآتے ہیں اور انہوںنے بھی اس مسئلے پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔