سندھ میں بوسٹر شاٹ کیلیے فائزر ویکسین کی قلت

349

 فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹ کراچی بھر کے تمام ویکسین مراکز اور اسپتالوں میں محدود تعداد میں دستیاب ہے اور لوگوں کی مخصوص تعداد ہی مفت ویکسین لگوا سکتی ہے۔

سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام کو بوسٹر شاٹ ایک ہزار 270 روپے میں دستیاب ہوگی اور اس کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان میں چالان جمع کروانا ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق مفت ویکسین لگانے کے لیے سندھ کو 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی خوراک کی ضرورت ہے،صرف فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد بغیر کسی چارجز کے بوسٹر شاٹ لگوا سکتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کو اب تمام داخلی مقامات پر نگرانی کو بہتر بنانا چاہیے اور مسافروں کے لیے اینٹیجن ٹیسٹ شروع کرنا چاہیے، ابھی تک پاکستان میں کرونا کی نئے قسم کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم، لوگوں کو اپنے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے جلد از جلد بوسٹر شاڑ لگوا لینا چاہیے۔