بونیر: عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں افراد کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

296

بونیر: چناڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں افراد نے حاجی بہادر خان،فراموز خان اور ندیم خان کے سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی سے برسوں ناطہ ختم کر کے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد حلیم باچا ،تحصیل گاگرہ کے امیدوار رشید احمد،الخدمت فاونڈیشن کے صدر شاہ روم باچا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکبر خا ن ایڈوکیٹ،مقامی امیر شعیب باچا،نثار خان،سجاد خان اور دیگر مشران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ دینے والے عوام پر ٹیکسز کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی،موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو کر دیوار سے لگا دیا ہے،ہر طرف کمیشن ،کرپشن اور سیاسی مداخلت کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بچانے اور اس کو صحیح اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کا واحد حل جماعت اسلامی ہے،اس لئے جماعت اسلامی عوام کے پاس جاکر متوقع بلدیاتی انتخابات میں سلیکٹیڈ ،بے دین اور کمیشن خور حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے ہم جماعت اسلامی کے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں کیونکہ جماعت اسلامی نے باصلاحیت ،پاک دامن اور عوام دوست امیدواران میدان میں اُتار دئے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ انشاءاللہ موجودہ حکومت سے تنگ عوام 19دسمبر کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے تبدیلی کے علمبرداروں کو مسترد کر دیں گے،اور انہیں پیغام دیں گے کہ آپ حکومت چلانے کے قابل نہیں رہ گئے۔

اسلامی حکومت کی ذمہ داری عوام کی ضرورتیں پوری کرنی ہے،وسائیل سے مالامل ملک اور یہاں کے عوام پریشان ہیں،74سال گزرنے کے باوجود ایٹمی پاکستان آئی ایم ایف ،امریکہ ،عرب ممالک اور ورلڈبنک کا قرض دار ہے۔

42ہزار ارب مقروض ملک کے اس حال میں موجودہ اور حالیہ حکمران برابر کے شریک ہیں، اس موقع پر انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنا کر ان کی شمولیت کو اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے سنگ مل قرار دیا۔