مین پوری کی سب سے بڑی فیکٹری بند کرانے کیلیے ماتلی میں مظاہرہ

205

ماتلی(نمائندہ جسارت)ضلع ٹنڈو محمد خان کے باشندوں نے ایڈوکیٹ عبدالرزاق دستی کی قیادت میں لاکھاٹ روڈ کے علاقہ میں قائم مین پوری کی تیاری، پیکنگ کی سب سے بڑی فیکٹری کو بند کرانے، بڑے ڈیلر کی گرفتاری کے لیے ماتلی میں مظاہرہ کیا گیا، خلافت راشدہ چوک سے ماتلی پریس کلب تک ریلی نکالی اور کلب چوک پر دھرنا دیا۔ ریلی کے شرکا منشیات اور مین پوری کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے مین پوری اور دیگر منشیات کے کاروبار کو بند کرانے میں پولیس کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایڈوکیٹ عبدالرزاق دستی،ابراہیم سٹھیو اور رسول بخش لغاری نے منشیات اور مین پوری فروشوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدو جہد مذموم کاروبار کے بند ہونے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی موجودہ اور آنے والی نسل کو منشیات کے زہر اور کینسر کے مرض سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔