حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ تمام اولیا اللہ کے سردار ہیں ،علماکرام

194

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی حیات مبارکہ اہل محبت وولایت کے لیے مشعل راہ ہے آپ ولایت وروحانیت کے مینارہ نور کی حیثیت سے کائنات ارضی پر جلوہ گر ہوئے آپ دنیا کے تمام اولیاء اللہ کے سردار اوراس مقام پر فائز تھے۔ ان خیالات کا اظہار مخدوم شاہ نورالدین نورمحمد غوث الہاشمی قادری ،سہروردی چشتی ،نقشبندی کے گھرپر گیاہویں شر یف کے سلسلے میں منعقد ہو نے والے جشن غوث اعظم کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مرید کہا کہ جہاں اورکسی کو رسائی نصیب نہیں ہوئی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ تعالیٰ نے قطبیت کبریٰ اور ولایت عظمیٰ کا مرتبہ عطافرمایاآپ اقلیم ولایت کے سلطان ہیں آپ کے روحانی تصرفات جاری وساری ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی بدولت دین اسلام کو حیات نو بخشی ۔