ملک کو آئی ایم ایف کی ایماء پر چلایا جارہاہے، قادر مگسی

215

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ اس وقت ملک سخت معاشی بحرانوں سے گزر رہا ہے مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی ہے عمران سرکارنے جب سے تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے ان کی ہر پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے ہمارے معاشی اور اقتصادی ماہرین توصرف نام کے ہیں ملک کی معیشت تو آئی ایم ایف کی مرضی سے چل رہی ہے، ظلم کی انتہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء تک عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے،
حکمران عوام کی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے بیان بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی جسے سندھ کے عوام ووٹ دے کر اقتدار تک پہنچاتے ہیں وہ سندھ کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کے عوام کواپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہوناہوگا۔