عبدالقادر جیلانی کی حیات مبارکہ مشعل راہ ہے ، مخدوم نور الدین

265

ٹنڈوالہیار (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی حیات مبارکہ اہل محبت وولایت کے لیے مشعل راہ ہے آپ ولایت وروحانیت کے مینارہ نور کی حیثیت سے کائنات ارضی پر جلوہ گر ہوئے آپ دنیا کے تمام اولیاء اللہ کے سردار اوراس مقام پر فائز تھے۔ ان خیالات کا اظہار مخدوم شاہ نورالدین نورمحمد غوث الہاشمی قادری ،سہروردی چشتی، نقشبندیاویسی رضوینے جاویس عباسیکے گھرپر گیارہویں شر یف کے سلسلے میں منعقد ہو نے والے جشن غوث اعظم کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جہاں اورکسی کو رسائی نصیب نہیں ہوئی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو اللہ تعالیٰ نے قطبیت کبریٰ اور ولایت عظمیٰ کا مرتبہ عطا فرمایا آپ اقلیم ولایت کے سلطان ہیں آپ کے روحانی تصرفات جاری وساری ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی بدولت دین اسلام کو حیات نو بخشی ۔سیرت وکردار کے لحاظ سے کوئی ولی آپ کے ہم پلہ نہ تھا آپ نے ظالم جابر لوگوں کے سامنے کلمہ حق کو بلند کیا ۔