ہالا میں ہونے والی پریس کانفرنس حیدرآبادمیں ہو گی

149

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل ریونیو سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس مرکزی صدر سید سردا رعلی شاہ کی صدارت ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 29 نومبر کو اپنے مطالبات کے لیے ہالا رکھی گئی پریس کانفرنس منسوخ کر کے حیدرآباد پریس کلب میں کی جائے گی۔ جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں سرفراز بھٹی، تنویر ملاح، شاہد عباسی، امجد لاشاری، امین کولاچی، فہیم تنیو، امداد اللہ سیال، عزیز سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ریونیو میں ٹھیکیداری سسٹم اور پرائیویٹ افراد کے ذریعے دفاتر میں رشوت کی وصولی، ملازین کے تقرریوں اور تبادلوں پر لی جانے والی رشوت اور ملازمین کے مطالبات حل نہ کیے جانے کی مذمت بھی کی گئی۔