منشیات کے مقدمات میں عمر قید اور جرمانے کی سزا

221

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے منشیات کے دو الگ مقدمات میں تین مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ماڈل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے منشیات کے دو الگ مقدمات میں تین مجرموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے عدالت نے محمد ہاشم بروہی کو 29کلو 630گرام چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگی محمد ہاشم بروہی کو گڑھی خیرو کی سیف اللہ پل کے قریب راکٹ ٹرک سمیت پولیس نے منشیات سمیت 17دسمبر 2020میں گرفتار کیا تھا جبکہ ایک دوسرے کیس میںدو مجرموں غوث بخش ابڑو اور الاہی بخش بھیو کو 20کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرموں کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گئی مجرموں کو مولاداد پولیس نے رواں سال مئی میں موٹرسائیکل پر منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔