سلیکٹڈ وفاقی حکومت ڈکٹیشن پر چل رہی ہے‘اکرام اللہ دھاریجو

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کرنے والے الیکٹ نہیں بلکہ سلیکٹ ہوکر اسمبلیوں میں پہنچے ہیں سلیکٹڈ وفاقی حکومت ڈکٹیشن پر چل رہی ہے ملک اور عوام کی ان لوگوں کو کوئی فکر نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی مخالفین نسلہ ٹاور پر سیاست کررہے ہیں نسلہ ٹاورکے لیے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سندھ اسمبلی نے تجاوزات کے مطلق اپنی قراداد پاس کی۔ قبرستان، پارک، نالوں کی زمینوں پر کس نے قبضے کئے اور کروائے یہ سب جانتے ہیں۔