حیدرآباد: پولیس مقابلے میں زخمی ڈکیت گرفتار، دو ساتھی فرار

301

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس مقابلے ودیگر کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور 2مسروقہ کار برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ اکبری قبرستان نزد حیسکو آفس
لطیف آباد نمبر 8 کے قریب ڈکیتی کی نیت سے 3ملزمان موجود ہیں ، پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم احسان علی عرف کارو ایک عدد پستول سمیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دوساتھی فرارہوگئے ،پولیس نے گرفتار ومفرورملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔دوسری جانب بی سیکشن پولیس نے قمر آرکیڈ کے قریب ناکہ بندی کے دوران دومشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جن میں سوار 4 ملزمان گرفتاری کے خوف سے کار چھوڑ کرفرار ہوگئے جبکہ پولیس نے دونوں کاروں کو اپنی تحویل میں لے کرمفرور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلیے حیدرآباد کے داخلی و خارجی راستوں سمیت دیگر اہم مقامات پر سخت ناکہ بندی لگادی