ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس  ہفتے کو منعقد ہوگی

330

راولپنڈی ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس بروز ہفتہ دن گیارہ بجے منعقد ہوگی،

کانفرنس کی صدارت صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کریں گے ۔ سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیّر حسین بخاری مقررین میں شامل۔

جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ، سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری احسن بھون، میزبان سردار عبدالرازق صدر بارآور حریت کانفرنس کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔