“نئے دور میں چین افریقہ تعاون” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجرا

404

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے  وائٹ پیپر “نئے دور میں چین افریقہ تعاون” جاری کیا اور وائٹ پیپر کے متعلقہ مواد کو متعارف کرانے کے لیے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔

“نئے دور میں چین افریقہ تعاون” وائٹ پیپر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چینی حکومت کا پہلا وائٹ پیپر ہے جس میں چین اور کسی خاص خطے کے درمیان تعاون کی کامیابیوں کو جامع طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ وائٹ پیپر کا مکمل متن تقریبا 21,000 الفاظ پر مشتمل ہے اور یہ تین حصوں پر مشتمل ہے: پیش لفظ، مرکزی حصہ اور اختتام۔

ان میں سے مرکزی متن میں چار حصے شامل ہیں، یعنی: زیادہ قریبی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، نئے دور میں مختلف شعبوں میں چین افریقہ تعاون کو مسلسل بڑھانا، ایک دوسرے کی غیرمتزلزل طور پر حمایت کرنا، اور چین افریقہ تعلقات میں نئی جہتیں متعارف کرنے کی کوشش کرنا۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہے، اور افریقہ وہ براعظم ہے جہاں ترقی پذیر ممالک کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کی ترقی چین کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ چین کا طویل مدتی مضبوط اسٹریٹجک انتخاب بھی ہے۔ نئے دور میں چین-افریقہ تعاون کی کامیابیوں کو متعارف کرانے اور چین افریقہ تعاون کے مستقبل کے امکانات کو دیکھنے کے لئے ہی یہ وائٹ پیپر جاری کیا گیا ہے