آنکھیں ہیں تو جہاں ہے ورنہ جگ سنسان ہے،عبد الرحیم جانو

301
عبد الرحیم جانو چیئرمین بابا فرید فری اآئی کیمپ کا چھوٹے بچے کے کامیاب آپریشن کے بعد کا لیا گیا گرو پ فوٹو ۔ اس موقع پر یونس ستار چیف والینٹیئر ، ڈپٹی چیف ڈاکٹر محمد یار ساجد اور دیگر بھی موجود ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )الحمد للہ حاجی رزاق جانو میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام بابا فرید فری لیزر سرجری آئی کیمپ پاکپتن کا اختتام ہو گیا ۔ یہ مجموعی طور پر 310واں فری آئی کیمپ تھا جس میں 4133 موتیا کے جدید ترین مشینوں پر لیزر سرجری کی گئی جس میں 55بچے بھی شامل تھے 105000 لوگوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا ۔ ٹرسٹ کی طرف سے تمام مریضوں اور انکے تیمارداروں کو کھانا اور مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں ۔ مجموعی طور پر پچھلے33سالوں میں ٹرسٹ نے 310 کیمپوں میں 293700سرجری اور 36 لاکھ مریضوں کا او پی ڈی میں علاج کیا گیا ہے ۔ دسمبر میں گورنر ہائوس کراچی، میر پور خاص، جیکب آبا د اور جنوری ، فروری، مارچ میں راجن پو ر، بہاولنگر، اور ماڑہ، گوادر، پسنی، جاتی ، چوہڑ جمالی ، ہالا، دادو، کیٹی بندر، سجاول وغیرہ میں فری سرجری کیمپ لگائے جائیں گے ۔