ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کی صلاحیت پر کام جاری ہے ،اسرائیلی وزیر دفاع

477

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب مستقبل میں عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی شرائط کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت کی تیاری پر بھی کام کررہا ہے۔

 ایک اسرائیلی مقامی روزنامے کے مطابق وزیردفاع نے  کہا کہ ہمیں ایران کے حوالے سے اپنے شراکت داروں پر اثر انداز ہونا ہے اور ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنی ہے۔دریں اثنا

سعودی عرب اور برازیل نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر اتفاق کیا ہے

 سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے برازیلی ہم منصب کارلوس البرٹو فرانسا کے ساتھ ملاقات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور تہران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے کہا کہ ان کی ملاقاتوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے یمن بحران کے خاتمے اور جنگ کے شکار ملک میں جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مملکت کے اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔