کراچی، چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگادی

272

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے رکشہ کو آگ لگالی۔رکشہ کو آگ لگانے والے ڈرائیور نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس نے اس سے رشوت مانگی تھی، نہ دینے پر چالان کردیا گیا۔ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ کاغذات نہ ہونے پر رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا، بعد ازاں رکشہ ڈرائیور شوکت امین نے ٹریفک پولیس کو حلف نامہ جمع کرادیا۔رکشہ ڈرائیور نے بتایاکہ ٹریفک اہلکار نے کاغذات مانگے، جس پر اس کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور جذبات میں آکر رکشے کو آگ لگادی۔