قاسم آباد میں ترقیاتی کاموں کے نام پر دھوکا دیا جارہا ہے،فنکشنل لیگ

451

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)،مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے انجمن تاجران قاسم آباد کے رہنما محبوب ابڑصدر تعلقہ قاسم SUP.ڈاکٹر نیاز کالانی جسقم،پنھل ساریوں سوشل ایکٹوس،مولانا اعظم جہانگیری ترجمان JUI F.اشرف پلیجو ترجمان عوامی تحریک،راحیلہ بھٹی سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران قاسم آباد،در محمد کپری سول سوسائٹی،عبدالباسط بلو سوشل ورکرودیگر کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ قاسم آباد میں ترقیاتی کاموں کے نام پر دھوکہ’فراڈ’کرپشن’اقرباپروری اور کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو چونہ لگایا جارہا ہے۔قاسم آباد کے ٹیکس کے پیسوں کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہیں۔جس کا مثال نئے وادھوواہ روڈ پر پھر سے نیا روڈ بنانا قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا ہیں۔12 فٹ روڈ کو بڑھانے کے چکر میں پورے 24 فٹ نئے روڈ پر نیا روڈ بنانا جارہا ہیں۔وادھوواہ نئے روڈ پھر سے نیا روڈ بنانا ڈیزائن کا ہرا پھیری ہے۔ اگر روڈ بنانا بھی ھے۔تو لیول کو برقرار رکھنے کے لیے اس روڈ کی کھدائی کرکے لیول برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ کروڑوں روپے کے جائداد دکانیں کمرشل ایریا ڈی ویلیو نہ ہو۔یہاں تو سب کچھ الٹی گنگا بھرہی ہے۔روڈ کا لیول اوپر ہونے سے دکاندار شدید کرب میں مبتلا ہوئے ہیں۔دکانیں نیچے ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس کی ذمے دار کون ہے؟بدقسمتی سے قاسم آباد کے اور کئی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ، ان روڈوں کو بنانے کے بجائے نئے بنے ہوئے وادھوواہ روڈ پر 25 کروڑ 51 لاکھ روپے پھر سے لگائے جارہیں ہیں جو ظلم کی انتہا ہے۔جبکہ روڈ کو بڑھائے ہوئے 12 فٹ کو بنایا جاتا تو 6 سے 7 کروڑ میں بن جاتا لیکن ان حکمرانوں اور افسران ٹھیکیدار کا فائدہ کیسا ہوتا سوالیہ نشان ہے؟۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ وادھوا روڈ کے ڈیزائن کو تبدیل نہ کرکے اطراف کے گھروں اور دکانوں کو نیچے ہونے سے بچایاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انجینئر شفیع محمد نے گٹر لائن کی شروعات37کروڑ کی لاگت سے 2008ء میں کی جس پر اس وقت تک چار ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں پراس سے علاقے کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اس معاملے کی تحقیقات کراکر ذمے داروں سے عوام کا پیسہ واپس لیاجائے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ گٹر لائنوں کو دوبارہ سے بنانے کے بجائے پرانے سسٹم کو اپ گریڈ کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ انجینئر شفیع محمد نے قاسم آباد میں جو بھی منصوبہ بنایا ہے وہ ناکارا رہا ہے ہنڈا پیلس سے سحرش نگر تک150 فٹ روڈ تباہی ہوچکا ہے چالیس کروڑوں کا سولر سسٹم الیکٹرک پول تباہ ہوگئے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ترقی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کراکر ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر 25,26نومبر کو قاسم آباد، نسیم چوک پر دو روزہ بھوک ہڑتال کی جائے گی اور انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیاجائے گا۔