پاکستان کا نمبر ون مسئلہ مہنگائی ہے‘سروے میں عوام کی رائے

267

اسلام آباد (این این آئی) ریسرچ کمپنی اپسوس کے نئے سروے کے مطابق پاکستان کا نمبر ون مسئلہ مہنگائی ہے، اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق43 فیصد پاکستانی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں جبکہ14 فیصد پاکستانیوں نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ12 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ غربت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اپسوس کے سروے کے مطابق87 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے، 13 فیصد نے کہا کہ ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔ عوام کی اکثریت نے معاشی صورتحال میں بہتری کے دعوے بھی رد کردیے،46 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ معیشت کمزور ہے جبکہ صرف5 فیصد نے معیشت کو مضبوط سمجھا۔