پی ایس ایل 7کو بڑا ایونٹ بنانے کیلئے پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے سرجوڑ لئے

415

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کو بڑا ایونٹ بنانے کیلئے پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے سرجوڑ لیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کو بڑا ایونٹ بنانے کے لیے فرنچائز مالکان سے مشاورت شروع کردی ہے اور اس حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بہت سے معاملات طے پاجائیں گے، مقامی کھلاڑی کی فہرست کو رواں  ہفتے حتمی شکل دیئے  جانے کا امکان ہے اور پلیئرز پک آرڈر اور پلیئرز ریٹینشن بھی  رواں  ہفتے فائنل ہوں گی۔اس کے علاوہ پی ایس ایل سیزن سیون کا پلیئرزڈرافٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے اور پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے سے کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد لیگ کے آغاز سے ایک ہفتے پہلے شروع ہوگی جب کہ اسپانسرشپ اور براڈکاسٹ کے ٹینڈرز بھی جلد فائنل کرلیے جائیں گے۔