پاکستان اور روس عالمی دہشتگردی کی انسداد پر رابطوں کو مزید وسعت دینے پر متفق

188

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور روس نے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجوں سے متعلق امور پر دوطرفہ رابطوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق اور اقوام متحدہ، ایس سی او سمیت دیگر اہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مشترکہ تشویش کے معاملات پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔