کراچی کو صرف تعصب کی بنیاد پر بدترین شہر بنا دیا، پی ایس پی

283

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود زوال کا شکار ہے۔

میڈیا سلے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ  آج پاکستان میں ہر جانب مایوسی کا دور دورہ ہے، بالخصوص بالخصوص پاکستان کا معاشی انجن کراچی پورے ملک کے حصے کا ٹیکس ادا کر کے بھی انتہائی پستی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  کراچی کے اندر سردی میں گیس نہیں، گرمی میں بجلی نہیں، اسپتال میں دوا و علاج نہیں، سرکاری اسکول میں تعلیم نہیں، سیوریج کا پانی گھر کے باہر جمع ہے اور پینے کا پانی گھروں میں آتا نہیں۔