جو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں‘عظمیٰ بخاری 

321
لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، رہنما ن لیگ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ جو پرزائڈنگ آفیسر کو غاب کرتے ہیں ان کے لئے مشینوں کی چوری بری بات نہیں وہ بتائیں گے الیکشن شفاف کیسے ہونگے۔ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سو ارب کا تخمینہ لگایا ہے،عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی وجہ سے ملک جتنی بری چیزیں ہیں ان میں سب سے آگے ہے،اسموگ کی وجہ سے لاہور تمام شہروں سے آگے ہیں دنیا میں،ماحولیات کے وزیر نے ایف آئی اے کو خط لکھا کے کہ جو اسموگ پر بات کرے اس کو پکڑلیں ،یہ مشینوں کا دور ہے پہلے باجی علیمہ کی سلائی مشینیں تھیں اب اسکے بھائی کی الیکٹرونک مشینیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان کو بتانا ہے کہ بنی گالا کا الیکشن نہیں ہونا اسلامی جمہوریہ کا الیکشن ہونا لے،سب کو پتہ ہے کیسے لوگوں کا لایا جاتا عامر لیاقت نے کہا کہ ہم لائے گئے ہیںجو حکومت پرزائڈنگ آفیسر غائب کر سکتی ہے اسکے لیے مشینوں کی چوری بڑی بات نہیں،عوام سے انھیں جوتے اور گالیاں مل سکتی ہیں ووٹ نہیں۔انہوںنے کہا باجی علیمہ کی سلائی مشین اور بھائی جان الیکٹرونک مشینوں کا بھی حساب ہوگا۔چار اکتوبر کو پنجاب انفارمیشن کمیشن کو وزیراعلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں۔حسان خاور سے درخواست کروں گی جلد وہ معلومات فراہم کر دیں نہیں تو عدالت حانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ پی پی سے نہیں ہے لیکن پی پی کو مسائل ہیں۔سندھ کی حکومت چھوڑ دیں دیکھ لیں گے یہاں بھی،ہماری گنتی پوری تھی یہ بتائیں کن کے بندے کم تھے ووٹنگ میں ،جمشید چیمہ نے جان بوجھ کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی ہے ہمیں بکسا چوری کا نظام سوٹ نہیں کرتا وہ لوگ بتائیں گے جو پرزائڈنگ آفیسر کو غاب کرتے ہیں وہ بتائیں گے الیکشن شفاف کیسے ہونگے۔ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سو ارب کا تخمینہ لگایا ہے۔