کوہلو: مختلف محکموں کے 80 فیصد ملازمین ڈیوٹی نہیں دیتے

284

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مختلف محکموں کے 80 فیصد ملازمین ڈیوٹی نہیں اپنے اپنے محکموں کے افسران کو ماہانہ بھتہ دیتے ہیں یا پھر بااثر شخصیات سے سفارش کرواتے ہیں اعلی حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ بی اینڈ آر، پبلک ہیلتھ، صحت ،تعلیم سوشل ویلفیئر،زکوا ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، لیویز ، میونسپل کمیٹی و دیگر محکموں کے 80 فیصد ملازمین ڈیوٹیوں سے اکثر غائب رہتے ہیں۔

 جس کی وجہ عوام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق غیر حاضر ملازمین اپنے اپنے محکموں کے سربراہان کو منتلی دیتے ہیں یا پھر بااثر شخصیات کے سفارش کرواتے ہیں۔

 عوامی حلقوں نے وزیرِ اعلی بلوچستان،چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر سبی ڈویژن سے اپیل کیا کہ سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی کے پابند بنایا جائے تاکہ عوام بر وقت سہولیات سے مستفید ہو سکے۔