حارث سہیل اور فیصل اقبال کے درمیان شدید تلخ کلامی

220

لاہور: قومی ٹیم کے بلے باز حارث سہیل اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل اور فیصل اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فیصل اقبال کے رویے کے خلاف سینئر کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شکایات کے انبار لگا دیئے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے جب قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کے 41 سالہ بھانجے فیصل اقبال سے جواب طلب کیا تو وہ ذہنی دباؤکا جواز بنا کر چھٹی لے کر گھر چلے گئے، اس حوالے سے حارث سہیل، ٹیسٹ اوپنر امام الحق اور عمران بٹ بھی فیصل اقبال کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ فیصل اقبال کی کچھ عرصہ قبل سابق سلیکٹر وسیم حیدر سے بھی شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔