سعودی عرب میں دو سال بعد حاضری کے ساتھ طلبا کے امتحانات کی تیاری

223

سعودی عرب میں کرونا وبا کی وجہ سے اسکول کے طلبہ دو سال کے تعلیمی اداروں سے دور رہے مگر اب دو سال بعد آن لائن امتحانات کے بعد طلبا کے حاضری کے ساتھ امتحانات کی تیاری کی گئی ہے۔ بدھ سے طلبا ہیلتھ پروٹوکول کیتحت امتحانی مراکز میں واپس آئیں گے جب کہ اسکولوں کی امتحانی کمیٹیوں کی طرف سے پہلے سمسٹر کے حتمی امتحانات کے مراکز کے انتظامات اور تیاری مکمل کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے خطوں اور گورنریوں میں انتظامیہ میں نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹیاں تشکیل دیں جو کہ پہلے سمسٹر کے امتحانات 1443 ہجری کے اختتام کے کام کو نافذ کرنے اور انہیں مکمل کے لیے پہلے اور دوسرے درجات کے امتحانات کو منظم کریں گی۔ یہ کمیٹیاں دیگر کلاس کے حاضری کے ساتھ امتحانات کے انعقاد کے ساتھ 20 ربیع الثانی تک امتحانی نتائج کا انتظام کریں گی۔

سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے حال ہی میں پرائمری اسکول کے طلبا اور طالبات کے لیے پہلے سمسٹر کے اختتام پرآن لائن امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانی عمل سہ پہر چار بجے شروع ہو گا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کی سکول میں حاضری کے ساتھ امتحان لیا جائے گا۔ امتحابات میں حصہ لینے والے12 سال سے زاید عمر کے بچوں کے لیے کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جن بچوں نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی ان امتحان آن لائن ہوگا۔