جرمنی اورفرانس یورپی یونین کی بیرونی سرحد پر انسانی بحران کے حل کی کوششوں میں مصروف 

204

جرمن چانسلرانجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں پولینڈ اور بیلاروس کی مشترکہ سرحد پر پیدا شدہ بحرانی صورت حال کے خاتمے کی کوشش میں ہیں۔

میڈیارپورٹس جرمن چانسلر میرکل نے بیلاروس کے صدر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جبکہ فرانسیسی صدر ماکروں نے بھی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کی۔ یورپی یونین کی اس بیرونی سرحد پر اس وقت بڑی تعداد میں تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں۔

پورپی یونین نے ان بحرانی حالات کا ذمہ دار بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کو ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر تارکین وطن کو یورپی یونین کی طرف اسمگل کر رہے ہیں۔ یونین کے مطابق ایسا کرتے ہوئے لوکاشینکو بیلاروس پر پہلے سے عائد یورپی پابندیوں کا بدلہ لے رہے ہیں۔