دبئی کا2023ء میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان 

550

دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اْڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اْڑ سکے گی  بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اْڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہو گی۔ رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ء میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24 میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔