چین امریکہ سربراہی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے، چینی وزارت خارجہ

171

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ورچوئل ملاقات دو نوں مما لک کے تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے بھی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

ترجمان نے نیوز بریفنگ میں چین امر یکہ صدور کی ملا قات کے حوا لے سے کہا کہ دونوں ممالک اور پوری عالمی برادری پر امید ہے کہ ملاقات دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند نتائج سامنے لائے گی۔ چاو لی جیان نے کہا کہ دونوں فریق متفق ہیں کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر جو بائیڈن آئندہ چین امریکہ تعلقات سے وابستہ تزویراتی امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی اور تشویش کے اہم امور پر کھلا، گہرا اور مفصل تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین ایک ہی جانب آگے بڑھیں گے، بات چیت اور تعاون کی مضبوطی سے تنازعات پر مثر کنٹرول پاتے ہوئے حساس مسائل سے صحیح طور پر نمٹایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں نئے عہد میں دونوں فریقوں کے درمیان باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کی راہ تلاش کی جائے گی تاکہ چین ۔امریکہ تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کے درست راستے پر لوٹ سکیں۔ واضح رہے کہ 16 تاریخ کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ورچوئل ملاقات ہونے جا رہی ہے۔